ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سنیچر کے دن نیتراوتی ندی میں بہہ جانے والے مزدور کا پتہ نہیں چلا 

منگلورو : سنیچر کے دن نیتراوتی ندی میں بہہ جانے والے مزدور کا پتہ نہیں چلا 

Mon, 04 Jul 2022 12:32:35    S.O. News Service

منگلورو، 4 ؍ جولائی (ایس او نیوز) روایتی طرز پر ندی سے ریت نکالنے والا مزدور کشتی کو ندی سے کنارے پر لانے کی کوشش میں پانی میں گر کر بہہ گیا تھا ، جسے تلاش کرنے کی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئیں ۔ 
    
بتایا جاتا ہے ریت نکالنے کا کام کرنے والے اتر پردیش کے باشندے راجو سہا، مونتو سہا اور ناگیندرا کمار سائینی  نامی مزدور سنیچر کے دن نیتراوتی ندی میں طغیانی آتی دیکھ کر کشتی کو ندی سے کنارے پر لانے کے دوران  پانی کی روانی میں بہہ  کر تھوڑی دوری پر واقع ایک پل کے نیچے اٹک گئے تھے ۔ ان میں سے ناگیندرا کمار اور مونتو سہا تیر کر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مگر راجو سہا ڈوب کر لا پتہ ہو گیا  جسے تلاش کرنے کی تمام کوششوں کا تا حال کوئی نتیجہ نکلا ۔     
    
 


Share: